31 جنوری 2015 - 20:10
داعش کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی کا وقت قریب آگیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فوج اور رضاکار فورس کی حالیہ پےدر پے کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کاآخری وقت قریب ہے-

عراقی وزیراعظم نے مشترکہ آپریشن کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور داعش گروہ کی کمر ٹوٹ چکی ہے –

حیدر العبادی نے اس موقع پردہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں اورداعش کو جلد سے جلد شکست دینے کے لیے مشترکہ آپریشن کنٹرول روم میں اعلی سطحی ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر زور دیا-

عراقی وزیراعظم نے داعش کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراقی جانبازوں کا حوصلہ اور جذبہ بہت بلند ہے اور تمام گروہوں کے اتحاد و یکجہتی سے داعش کا خاتمہ یقینی ہے –

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج عراق کے شہروں میں جلد ہی امن بحال کر دے گی-

......

/169